کوئٹہ(ٹی و ی رپورٹ)قلات کے علاقے منگچر میں ٹرک سے ٹماٹر گرانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل منگچر میں ایران سے ٹماٹر کی درآمد کےخلاف مقامی زمینداروں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کر کے ہزاروں کلو گرام غیر ملکی درآمد شدہ ٹماٹروں کو احتجاجاً ضائع کر دیا تھا۔مظاہرین کے ہاتھوں کنٹینر سے ٹماٹر ضائع کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔اب پولیس نےٹرک سے ٹماٹر گرانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔کمشنر قلات داؤد خلجی کے مطابق ملزم کو ویڈیو کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔