• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس برآمد پر کوئی پابندی نہیں، پاکستان بھرپور فائدہ اٹھائے، ایرانی سفیر

تہران(اے پی پی)ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے اپنی حکومت کی حمایت کی پیشکش کی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران سے گیس کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں، پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کو انٹرویو دیتے ہوئے حسینی نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ باہمی تجارتی تعاون کی مضبوطی کا خیرمقدم کرتا ہے ،ایران توانائی کے منصوبوں بالخصوص ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل کا خواہشمند ہے،عہدیدار نے سرحدی بازاروں کے قیام بشمول آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینا اور بڑی بندرگاہوں اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے گیس کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں اور پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے، ایران پاکستان گیس پائپ لائن اس سلسلے میں ایک اہم منصوبہ ہے اور دونوں ممالک اس کی اہمیت کو سمجھتے ہیں، گیس پائپ لائن منصوبے پر ایک ٹیکنیکل کمیٹی غور کر رہی ہے، اس کی تکمیل سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی نئی راہیں بھی کھلیں گی۔سفیر نے کہا کہ ایران پہلے ہی پاکستان کو (سرحدی علاقوں کی) بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 100 میگاواٹ بجلی برآمد کر رہا ہے اور مستقبل میں اس میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بجلی فراہم کرنے کے ایک اور منصوبے پر بھی کام جاری ہے،دونوں ممالک نے اس سلسلے میں ابتدائی اقدامات کیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید