لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں پیشی پر ہنگامہ آرائی اور پتھرائو کے الزام میں گرفتار دو کارکنوں کو ضمانت منظور ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل لاہور سے رہا کر دیا گیا ، طاہر مغل ، رانا علی کا رہائی پراستقبال ،انتقامی کارروائیاں کرنیوالے ڈوب مریں،مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی قیادت میں کارکنوں نے جیل سے رہائی پر طاہر مغل اور رانا علی کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں کو دو سال پرانے کیسز میں 15 دن جیل میں رکھا گیا،ریاست مدینہ کا نام لینے والے سیاسی انتقامی کارروائیوں پر ڈوب مریں، ان کی کرتوتیں سب کے سامنے ہیں ۔