دبئی(نمائندہ خصوصی)آسٹریلوی وائٹ بال کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا وہ بدستور ٹی20میچز کھیلتے رہیں گے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف اتوار کو سیریز کا آخری میچ ان کا آخری ون ڈے ہوگا۔ایرون فنچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ 36سالہ بیٹر نے 145ون ڈے کھیلے جبکہ اپنی آخری 7اننگز میں وہ صرف 26رنز کر سکے ۔ انہوں نے اس سے قبل 2023ورلڈ کپ تک ون ڈے کرکٹ جاری رکھنے کا کہا تھا لیکن اچانک ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا۔انہوں نے اگلے سال ورلڈ کپ تک کھیلنے کا پلان بنایا تھا تایم اپنی خراب پرفارمنس کی وجہ سے انہیں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا پڑا ہے ایرن فنچ کا کہنا تھا کہ وہ نئے کپتان کو ورلڈکپ کیلئے ٹیم تیار کرنے کا پورا موقع دینا چاہتے ہیں۔