• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، پنشن بندش کیخلاف متعلقہ حکام سے جواب طلب

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے پشاور مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازم کی پنشن بندش کے خلاف دائر رٹ پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس روح الامین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بنچ نے درخواست گزار ذوالفقار کی رٹ پر سماعت کی، ان کے وکیل عماد ناصر کنڈی نے عدالت کو بتایا کہ ان کا موکل 2021 میں ریٹائرڈ ہوگیا ہے لیکن انہیں جنوری 2021 سے پنشن مل رہی ہے اور نہ تنخواہ مل رہی ہے ۔انہوں نےعدالت کو آگاہ کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ جب تک ایک ریٹائرڈ ملازم کا پنشن ریکارڈ تیار نہیں ہوجاتا تو اس وقت تک متعلقہ محکمہ اپنے ملازم کو تنخواہ دینے کا پابند ہوگا لہٰذا پنشن کی عدم ادائیگی اور تنخواہ کی بندش غیر قانونی ہے۔ عدالت نے مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا اور ساتھ ہی یہ حکم بھی جاری کیا کہ اس دوران محکمہ پنشن سے ریکوری نہیں کرے گا۔
پشاور سے مزید