• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم شکست کے بعد ساف ویمن فٹ بال سے باہر

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) سبینہ خاتون کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت کھٹمنڈو میں ہفتے کو ساف ویمن فٹ بال چیمپئن شپ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 6-0 کی بڑی شکست دیدی۔ اس کے ساتھ پاکستانی ٹیم ایونٹ سے بھی آئوٹ ہوگئی۔ گروپ اے سے بھارت اور بنگلہ دیش نے ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت نے شکست دی تھی ۔
اسپورٹس سے مزید