• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو انفرااسٹرکچر کی کمی سمیت دیگر مسائل کا سامنا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو انفرااسٹرکچر کی کمی سمیت دیگر مسائل کا سامنا،کمپنی کے زیادہ تر کنٹینرز بوسیدہ اور ناقابل مرمت ہوچکے ہیں،کمپنی انتظامیہ کو نئی ڈمپنگ سائٹ کے لئے زمین کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا ہے،اس سلسلے میں سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر نے شہر میں مختلف مقامات پررکھے گئے قابل استعمال اور لینڈفل سائٹ پر سٹور کیے گئے مرمت طلب کنٹینرز کا معائنہ کیا،منیجر آپریشنز انوار الحق اور منیجر لینڈ فل سائٹ فہیم لودھی بھی ان کے ہمراہ تھے، سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بوسیدہ کنٹینرز کی وجہ سے شہر میں صفائی کے مسائل جنم لے رہے ہیں، کمپنی نے 2013 کے بعد سے مشینری کی خریداری نہیں کی، انہوں نے بتایا کہ شہر کی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے ورکرز کی بھرتی بھی ناگزیر ہے جب کہکمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے 100 سے زائد کنٹینرز کی فوری خریداری کی درخواست کی جائیگی۔
ملتان سے مزید