ملتان(سٹاف رپورٹر ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام آج (سوموار)فاضل پور میں میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا، اس سلسلہ میں صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان ڈاکٹر مدثر سرانی کی قیادت میں ڈاکٹرز کا آٹھ رکنی وفد آج صبح فاضل پور روانہ ہو گا، اس سے قبل ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے تونسہ میں بھی سیلاب متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ لگایا جا چکا ہے۔