• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں 2ہزار کلو مضر صحت مصالحہ جات برآمد ، دو فیکٹریاں سربمہر

پشاور( وقائع نگار )خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی طر ف سے پشاور میں جعلی مصالحہ جات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2ہزار کلو سے زائد مضر صحت مصالحہ جات برآمد کرکے دو فیکٹریاں سربمہر کردی گئی کاروائی پشاور کے علاقے اندرون شہر میں کی گئی، جہاں پر مختلف مصالحہ جات تیار کرنے والے فیکٹریوں پر چھاپے مارے گئے۔ کارروائی کے دوران فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے 2 ہزار کلو سے زائد جعلی و مضر صحت مصالحہ جات برآمد کرلئے گئے، مصالحہ جات میں چوکر اور مضر صحت رنگوں کا استعمال کیا جارہا تھا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دو یونٹس کو سربمہر کردئے گئے۔ دونوں کارخانوں میں صفائی کی صورتحال نہایت ناقص پائی گئی، جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔ یونٹس سے مضر صحت مصالحہ جات شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کئے جاتے تھے ۔
پشاور سے مزید