دبئی(نمائندہ خصوصی)آسٹریلیا میں ہونے والے اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ۔ جہاں اس کا مقابلہ بدھ کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دی ۔آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ پر 215 رنز بنائے۔ پیٹر جینسن 91 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اشرف پکھالی نے تین وکٹ لیں۔ پاکستان نے ہدف دو گیندوں قبل 9 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ محمد اسلم نے 63 اور طاہر رشید نے 41 رنز بنائے۔