• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، گیس کا کم پریشر، 80 فیصد CNG اسٹیشنز بند، ہزاروں ملازمین بیروزگار

پشاور(نیوزرپورٹر) گیس کے کم پریشر کے باعث 80فیصد سی این جی سٹیشنز بند ہو گئے ہیں سی این جی سٹیشنز کی بندش کے باعث ہزاروں ملازمین اور لاکھوں ٹرانسپورٹ سے وابستہ مزدور بے روز گار ہو گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کیساتھ گیس کے مسئلہ پر ۔سی این جی سیکٹر شانہ بشانہ کھڑا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اس مسئلہ کو وفاق کی سطح پر اٹھائیں۔ گیس کا پریشر کم ہونے کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ ان خیالات کااظہار سی این جی ایسو سی ایشن کے صدر فضل مقیم خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ سوئی ناردرن گیس کے حکام جان بوجھ کر گیس پریشرنہیں بڑھا رہے ہیں سابق دور حکومت میں بھی گیس پریشر کا مسئلہ پیدا ہواتھا جبکہ موجودہ وفاقی حکومت بھی سابق حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے گیس کامسئلہ حل نہیں کر رہی گیس پریشر نہ ہونے کے باعث پشاور سمیت صوبے بھر میں 80فیصد سی این جی سٹیشنز بند ہو گئے ہیں۔ سی این جی سیکٹرکو اس وقت شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔سی این جی سیکٹر سے وابستہ لاکھوں کی تعداد میں مزدور اور ملازمین بے روز گار ہو رہے ہیں خیبر پختونخوا حکومت اس مسئلہ کووفاق کے ساتھ اٹھائے اور خیبر پختونخواکے بجائے سوئی ناردرن گیس کے ہیڈ کوارٹر زسے رابطہ کریں تاکہ یہ مسئلہ حل ہو سکے ۔یہ مسئلہ روز بروز شدت اختیارکر رہا ہے ۔ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت خیبر پختونخوا میں گیس لوڈ شیڈنگ نہیں ہو سکتی ہے تاہم یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ عدالتوں کے فیصلوں پربھی عمل درآمد نہیں ہو رہاہے ۔ جان بوجھ کر ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے پشاور سمیت صوبے بھر میں گیس پریشر کامسئلہ حل کرنے کے لئے ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو نگے ۔
پشاور سے مزید