پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ رہزنوں سمیت 22افراد کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔ادھر تھانہ فقیر آباد پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث پانچ ملزمان ممتاز ٗعامر ٗناصر ٗرئیس خان اور سلمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینے گئے موبائل فون برآمد کر لئے ہیں پولیس کے مطابق ملزمان چھینے گئے موبائل فون افغانستان سمگل کرتے تھے پولیس کے مطابق ملزمان نے متعدد وارداتوں کااعتراف کرلیا ہے جبکہ تھانہ سربند پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جائیداد کے تنازعہ پر فریقین مورچہ زن ہے اور کسی بھی وقت فائرنگ کے نتیجے میں قیمتوں جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے جس پرپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فریقین کے 11افراد کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا ۔تھانہ چمکنی پولیس نے کسٹم ویئر ہائوس میں کھڑی مال مقدمہ گاڑیوں سے سامان چوری کرنے والے شاہد ٗشاہ خالد اور شاہ میر کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کر لیاہے تھانہ فقیر آباد پولیس نے زیر تعمیرگھروں سے مشینری اور میٹریل چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ رئیس کوگرفتارکر لیا ۔تھانہ گلبہار پولیس نے مختلف علاقوں میں موبائل چوری کرنے والے ملزم عظمت علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ موبائل فون برآمد کر لیاہے ۔تھانہ فقیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والے جعلی ایف سی اہلکار ضیاء کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔