کوئٹہ ( آن لائن)سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ،میروائس خان کاکڑ ایڈووکیٹ،احمد شاہ کاکڑ ایڈووکیٹ،ڈاکٹر منصور احمد،صادق آغا،نعمت اللہ کاکڑ،ضیاء الحق کاکڑ،عمر فاروق کاکڑ ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر خوشحال کاکڑ،ڈاکٹر رستم کاکڑ،عبداللہ کاکڑاوربہلول خان کاکڑ نے بیان میںکہا ہے کہ کوئٹہ شہر کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا نالیاں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ حکومتی اداروں کو عوام کے مسائل کی کوئی فکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ جو پہلے ہی حکومتی توجہ سے محروم ہے اور پورا شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے حالیہ بارشوں کے بعد شہر کی رہی سہی کسر بھی تبدیل ہوگئی۔ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ، سڑکیں اور نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ شہر بھر میں اسٹریٹ لائٹس کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ایس ڈی پی اور اس سے ہٹ کر تمام ترقیاتی فنڈز کی تحقیقات کرائی جائے اور شہر اور اندرون صوبہ عوام کے فنڈز کے ضیاع میں ملوث عناصر کو منظرعام پر لایا جائے۔