خضدار (این این آئی)لیویز خضدار نے کارروائی کے دوران لاہور اور فیصل آباد سے اغوا ہونے والی لڑکیاں مولہ کے پہاڑی علاقے سے بازیاب کرا لیں ،فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین اغوا کار گرفتار ،کامیاب آپریشن میں 12 گھنٹے کی پیدل مسافت کے بعد کامیابی ملی، پہاڑی راستے میں لیویز اہلکار کو سانپ نے کاٹ لیا تاہم آپریشن میں حصہ لیکر آپریشن کو مکمل کیا ۔تفصیلات کے مطابق لیویز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مولہ کنوہو میں دو لڑکیوں کو اغوا کرکے رکھا گیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی اوراسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی نے لیویز لائن افسرنوراحمد زہری کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی۔