ملتان (سٹاف رپورٹر ) کسمپرسی کے شکار جیالے میاں بیوی کا چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی سے ذاتی مکان اور ماہانہ وظیفے کا مطالبہ، جیالے اسلم شاہ اور اہلیہ فردوس بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلزپارٹی کا پرچم تھامے اور نعرے لگاتے ساری زندگی گزر گئی لیکن کچھ نہ ملا، بی بی کی پاکستان آمد کے موقع پر استقبالی جلوس میں دھماکوں کے نتیجے میں والد، بھائی اور بیٹا اسد جاں بحق ہوئے، چند سال قبل بیٹے محمد شفیق نے بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کر لی، اس موقع جیالے میاں بیوی نے بلاول بھٹو،آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر عہدیداران سے سر چھپانے کے لیے چھت، روزگار یا ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔