نواب شاہ (بیورو رپورٹ)چھ سال قبل کراچی سے گمشدہ شخص کی لاش برآمد شناخت عابد عباسی کے نام سے ہوئی ہے مرحوم کراچی میٹرو پولیٹن میں کلرک اور ایم کیو ایم پاکستان کا ہمدرد بتایا گیا ہے تفصیلات کے مطابق تعلقہ تھانہ نواب شاہ کی حدود سے پولیس کو 48 سالہ شخص کی لاش ملی تھی پولیس کے مطابق لاش پر بظاہر کوئی تشدد کے نشانات نہیں تھے پولیس نے پیپلز میڈیکل کالج اسپتال میں لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جبکہ سوشل میڈیا پر لاش کی تصویر وائرل ہونے کے بعد ان کا بیٹا محراب عباسی پہنچا ایم کیو ایم کے حیدر آباد سے ممبر صوبائی اسمبلی ناصر حسین قریشی کے ہمراہ پہنچے اس موقع پر مرحوم کے بیٹے محراب عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ اسکے والد عابد عباسی کو 2016میں مبینہ طور پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے افراد نے گھر سے اٹھا کر گم کر دیا تھا،عابد عباسی کے ایم سی میں ملازم اور ایم کیو ایم کے ہمدرد تھے اس موقع پر ناصر حسین قریشی نے کہا کہ آج ہمیں ایم کیو ایم کے ہمدرد عابد عباسی سمیت دوسری لاش ملی ہے ۔