کوئٹہ(پی پی آئی)بلوچستان میں ٹرین سروس کی معطلی اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی بندش کے بعد پاکستان ائیر لائنز اور نجی ائیر لائنز نے کوئٹہ کیلئے اپنے کرایوں میں خاموشی سے اضافہ کردیا۔ بلوچستان میں حالیہ سیلابی کیفیت کے بعد پچھلے ایک ماہ سے ٹرین سروس بند اور بیشتر قومی شاہراہیں جزوی بحال ہیں،اس صورتحال میں ایئرلائنز نے خاموشی کیساتھ کوئٹہ کیلئے کرایہ بڑھا دیا، کوئٹہ سے اسلام آباد ،لاہور اور کراچی کیلئے یک طرفہ کرایہ 40 سے 45 ہزار وصول کیا جارہا ہے۔ضرورت مند افراد بھاری بھاری کرائے دے کر ہوائی جہاز میں سفر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔