پشاور ( وقائع نگار) ایم پی اے وفوکل پرسن برائے میگاپراجیکٹس و احیائے پشاور آصف خان شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال پر ڈبلیو ایس ایس پی پر برس پڑے ‘ڈبلیو ایس ایس کا عملہ کام نہیںکرتاجسکی وجہ سے پشاور گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے اور ڈرین اور نالیاں گندگیوں سے بھر ے پڑے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامناکرناپڑتاہے‘ جبکہ پشاور میں ڈینگی سپرے فوری شروع کی جائے تمام علاقوں میں ڈینگی سپرے کیاجائے جبکہ چوہوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں یہ ہدایات انہوں نے اپنی زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران دیں اس موقع پر منتخب چیئرمینوں نے پشاور کے علاقے پی کے 76 میں ڈبلیو ایس ایس پی پر شکایات کے انبار لگادئیے انہوں نے کہاکہ عملہ صفائی کام کرتے وقت صفائی میں دلچسپی نہیں لیتی ‘ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہوتے ہیں جبکہ نالیاں بھی گندگیوں سے بھرے ہوئے ہیں