کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی کھلاڑیوں نے فیڈریشن سے اپنے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ پلیئرز کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے اپیلوں کے باوجود معاشی حالات پر توجہ نہیں دی جا رہی۔دورہ یورپ، کامن ویلتھ گیمز ، دو کیمپس کے واجبات اب تک ادا نہیں کئے ، جبکہ چھ ماہ سےسینٹرل کنٹریکٹ کے تحت ادائیگی بھی نہیں کی گئی، نو لاکھ روپے کے قریب فی کھلاڑی فیڈریشن کی طرف سے واجب الادا ہیں۔حکام واجبات کی ادائیگی کے معاملے پر مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ دریں اثنااذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تر بیتی کیمپ اگلے ماہ سے لاہور میں شروع ہوگا۔کھلاڑیوں کا اعلان سلیکشن کمیٹی اس ماہ کے آخر میں کرے گی ۔ امکان ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لینے والی قومی ہاکی ٹیم میں بعض تبدیلیاں کی جائے گی۔