• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا کالعدم ٹی ٹی پی کے ہاتھ افغان طالبان کے ساتھ جڑے ہوئے نہیں؟ مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ کیا کالعدم ٹی ٹی پی کے ہاتھ افغان طالبان کے ساتھ جڑے ہوئے نہیں؟ ۔اپنے بیان میں مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل (این ایس سی)اجلاس میں ایک اعلی عہدیدار کا قیاس تھا افغان طالبان پاکستان سے بھتے اور دیگر ذرائع سے سالانہ 20 کروڑ ڈالر اینٹھتے ہیں۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ کیا کالعدم ٹی ٹی پی کے ہاتھ افغان طالبان کے ساتھ جڑے ہوئے نہیں؟ پی پی رہنما نے کہا کہ ہمارے فوجیوں اور شہریوں کے قتل میں ان کی ملی بھگت کو نظر انداز کیوں کریں؟۔
اہم خبریں سے مزید