• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں چہلم کے 9جلوس برآمد،29مجالس منعقد ہوں گی

ملتان( سٹاف رپورٹر)  سی پی او ملتان نے پولیس لائنز میں چہلم کے سلسلے میں پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چہلم  کے موقع پر  تمام افسران و جوان ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں، چہلم کے موقع پر ملتان ڈسٹرکٹ سے کل 9 جلوس برآمد ہوں گے جن میں سے 03 جلوس حساس نوعیت کے ہوں گے جب کہ مختلف مقامات پر 29 مجالس منعقد ہوں گی، ان مجالس میں 08 مجالس کو حساس قرار دیا گیا ہے جن کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ملتان پولیس کے 1764 پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے،دریں اثنا سٹی پولیس آفیسر نے پولیس لائنز ملتان میں چہلم کے موقع پر سیکیورٹی اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے مجالس و جلوس کے لائسنس داران اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی، سی پی اونے کہا کہ چہلم کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، دوسری جانب چیف ٹریفک آفیسر ملتان حسن افضل کی جانب سے چہلم کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا جس کے مطابق دہلی گیٹ چوک، دولت گیٹ چوک، حسین آگاہی موڑ، حسین آگاہی چوک، چڑھائی قلعہ کہنہ قاسم باغ، گھنٹہ گھر چوک، فاطمہ جناح ہسپتال چوک، سلیمی دواخانہ چوک ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے مختلف اوقات میں بند رہے گا، شہری چونگی نمبر 14، حرم گیٹ، بوہڑ گیٹ، معصوم شاہ روڈ، حافظ جمال روڈ، خانیوال روڈٹریفک کے لیے متبادل روٹ کے طور پر استعمال کریں گے۔
ملتان سے مزید