پشاور(نمائندو خصوصی) قومی وطن پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ ، پیپلز پارٹی او رجمعیت العلمائے اسلام کے کارکنوں پشاور کے علمائے کرام، مشائخ عظام ،تاجروں ،طلباء اور نوجوانوں کی طرف سے عمران خان کے مقابلہ میں پشاور کے سپوت سابق وفاقی وزیر الحاج غلام احمد بلور کی کامیابی کے لئے انتخابی مہم تیز کر دی گئی مسلم لیگ ن سٹی ڈسٹرکٹ کے باقی صفحہ10نمبر27صدر و ممبر سنٹرل کونسل ملک ندیم خان ، جمعیت العلمائے اسلام کے مرکزی رہنما حاجی غلام علی ، سابق صوبائی وزیر مولانا امان اللہ حقانی ، میٹرو پولٹین پشاورکے میئر حاجی زبیر علی ، قومی وطن پارٹی کے صوبائی وائس چیئرمین فخر سادات سید فیاقت علی شاہ پیپلز پارٹی کے رہنما ایوب شاہ ایڈوکیٹ ، اے این پی کے رہنمائوں غلام حسن رضاء خان اور مرزی اور کزئی اور سید علی شاہ نے انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پشاور کے غیور عوام نے ایمپورٹٹ امیدوار کا ساتھ دینے کی بجائے پشاور کے عوام کی غم و خوشی میں شریک اور پشاور کے عوام کا ہمیشہ ساتھ دینے والے خادم پشاور الحاج غلام احمد بلور کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے انشاء اللہ 16 اکتوبر کا سورج عمران کی شکست اور الحاج غلام احمد بلور کی کامیابی کی نوید لیکر ابھرے گا الحاج غلام احمد بلور نے ہمیشہ پشاور کی عوام کا ساتھ دیا جبکہ عمران نیازی 2013 میں پشاو ر سے دھاندگی کے ذریعے قومی اسمبلی کا ممبر منتخب ہونے کے بعد پشاور کے عوام کو بھول گئے تھے پشاور کے عوام عمران خان سے اس بے وفائی کا بدلہ لیں گے پشاو کے عوام کی طرف سے بلے پر نہیں لالٹین پر ٹھپہ لگا یا جائے گا۔