• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرین انسانی حقوق فاؤنڈیشن سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کریں گے

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) بحرین کی انسانی حقوق فاؤنڈیشن نے اپنے تمام وسائل پاکستان کے سیلاب سے متاثرین کے لئے وقف کرنے کا اعلان کیا ہے بحرین کے بادشاہ کے نمائندہ برائے انسانی حقوق اور امور نوجوانان،شیخ نصیر بن حمد الخلیفہ نے اسلام آباد آکر سیلاب متاثرین کے نقصان کا اندازہ لگانا شروع کردیا ہے۔ تاکہ متاثرین کی مدد کی جائے اسلام آباد میں بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر، ڈاکٹر مصطفیٰ السید الامین سیکریٹری آر ایچ ایف اور انڈر سیکریٹری آف بہرین ہلتھ منسٹری اور دیگر عہدے داروں اور نمائندوں نے پاکستانی حکام سے ملاقات کی اور یقین دلایا کہ بحرین پاکستان کے مصیبت زدہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید