• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی سی پشاور یونیورسٹی کا دورہ زرعی یونیورسٹی

پشاور ( جنگ نیوز )پشاور یونیوسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے زرعی یونیوسٹی پشاور کا دورہ کیا جہاں پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے اپنے آفس میں ان کا استقبال کیا. اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر احمدالرحمن سلجوقی, ڈائریکٹر کلائمٹ چینج سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر ہمایون خان , چیئرمین شعبہ پلانٹ پروٹیکشن پروفیسر ڈاکٹر شاہ عالم خان , شعبہ پلانٹ پیتھالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور انچارج مشروم (کمھبی) ہاؤس ڈاکٹر سرتاج عالم , ڈاکٹر ارشد اور ڈاکٹر شہزاد احمد بھی موجود تھے. دونوں وائس چانسلرز نے جامعات کی ترقی, معیاری تعلیم و تحقیق , تربیت اور ہم نصابی سرگرمیوں پر تفصیلی گفتگو کی. مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے کہا کہ دونوں جامعات تعلیم کے فروغ کے لئے سرگرم ہیں, صوبے سے ناخواندگی ختم کرنا اور معیاری تعلیم و تحقیق جامعات کے اولین ترجیحات میں شامل ہیں. بعد میں دونوں وائس چانسلرز نے زرعی یونیوسٹی پشاور کے مشروم ہاؤس کا دورہ کیا جہاں پر ڈاکٹر سرتاج عالم نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مشروم ہاؤس میں اگائے گئے مشروم کے مختلف اقسام دکھائے اور ان پر جاری تحقیقات سے متعلق بریفنگ دی جسے دونوں وائس چانسلرز نے بہت سراہا۔
پشاور سے مزید