• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے پاکستانی زائرین کو حضرت مجدد الف ثانی کے عرس میں شرکت سے روک دیا

لاہور(نمائندہ جنگ)بھارت نے پاکستانی زائرین کو حضرت مجدد الف ثانی کے عرس میں شرکت سے روک دیا۔ترجمان وفاقی وزارتُ مذہبی امور نے کہاہے کہ تاریخ میں پہلی بار زائرین کے ہمراہ منتظمین کو ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔تمام زائرین کی انڈیا میں انفرادی پولیس ویری فکیشن بھی لاگو کر دی گئی۔سکیورٹی رسک کے باعث وزارت نے منتظمین کے بغیر زائرین بھجوانے سے معذرت کر لی۔پاکستانی زائرین نے سرہند شریف میں 19 تا 26 ستمبرعرس میں شریک ہونا تھا۔بھارت نے سابقہ روش برقرار رکھتے ہوئے عین وقت پر ویزوں سے انکار کیا۔
اہم خبریں سے مزید