راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے تحت ہونے والے نہم کے سالانہ امتحانات میں طلبہ کی اکثریت فیل ہو گئی ،امتحان میں 54882 امیدوار کامیاب جبکہ65468 فیل ہوئے، کامیابی کا مجموعی تناسب 45اعشاریہ 6فیصد رہا، 120365امیدوار شامل امتحان ہوئے، مذکورہ امتحان میں 59954 طلبا،60411 طالبات شامل امتحان ہوئے، ، 1938 امیدوار غیر حاضر رہے۔ نتائج ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pk پربھی ملاحظہ کئے جا سکتے ہیں۔