کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی نے کرکٹ میچوں میں گیند پر تھوک لگانے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ قوانین میں ایک بار پھر ترامیم کا اعلان کیا ہے جن کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے ہوگا۔ ان کے مطابق نئے بیٹسمین کے گراؤنڈ میں آنے کا وقت بھی کم کردیا گیا ہے ، اب نیا بیٹر 2 منٹ میں کریز پر نہیں پہنچا تو ٹائم آؤٹ ہوجائے گا اس سے قبل یہ وقت تین منٹ تھا ، ٹی ٹوئنٹی میں بیٹر کو صرف 90 سیکنڈ یعنی ڈیڑھ منٹ میں کریز پر پہنچنا ہوگا۔دو سال قبل کورونا کے پیش نظر گیند پر تھوک لگانے پر عارضی پابندی لگائی گئی تھی ۔ آئی سی سی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق بیٹر کے کیچ آؤٹ ہونے پر نیا آنے والا کھلاڑی اسٹرائیکر اینڈ پر آئے گا۔