• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منتخب میئر کو واٹر بورڈ کا چیئرمین بنانے سے متعلق قانون سازی ہوگی، مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ منتخب میئر کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا چیئرمین بنانے کے حوالے سے جلد قانون سازی کی جائے گی ،کراچی میں انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کے لیے ورلڈ بینک کی فنانسنگ اہمیت کی حامل ہے، کراچی نیبرہُڈ امپروومنٹ پروجیکٹ، کچی آبادیوں کی ترقی اور فراہمی آب کے منصوبوں پر عملدرآمد سے کراچی کو فائدہ ہوگا،ورلڈ بینک موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اربن فاریسٹ کے قیام میں مدد کرے ہرممکن تعاون فراہم کریں گے، یہ بات انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں ورلڈ بینک ساؤتھ ایشیا زون کے اعلیٰ سطح کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بنیادی انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی حکومت سندھ کے تعاون سے کام کر رہی ہے۔ اس موقع پر ورلڈ بینک کے افسران نے کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں ورلڈ بینک کے تحت شروع کئے جانے والے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید