• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیریز کے بعد ورلڈ کپ ٹیم میں تبدیلیوں پر بات کرسکوں گا، محمد وسیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مسائل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کی سیریز میں تجربات کررہے ہیں، سیریز کے بعد ورلڈ کپ ٹیم میں تبدیلیوں کے بارے میں کچھ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ صائم ایوب اور شرجیل خان ہمارے 18 کھلاڑیوں میں نہیں ہیں۔ضروری نہیں اوپنر کی جگہ اوپنر کا ہی انتخاب کریں کچھ نام ہیں جو نظر میں ہیں۔ سلیکشن پر ابھی یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ ہم کیا کرسکتے ہیں اور کیا نہیں؟ امید ہے جو کھلاڑی منتخب ہوئے وہ اچھی پرفارمنس ضرور دیں گے ۔

اسپورٹس سے مزید