• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیراتی کام کے باعث مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام، شہری پریشان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مختلف علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام سے گرومندر ، لسبیلہ ،پٹیل پاڑہ اور اطراف کے علاقوں میں بدترین ٹریفک جام رہا اور سیکڑوں شہری پھنس گئے جبکہ کئی گھنٹوں تک رہنے والے ٹریفک جام کے باعث کئی شہریوں کی گاڑیوں کا پٹرول بھی ختم ہو گیا، ایمبولینسیں بھی پھنسی رہیں جسکی وجہ سے مریض رل گئے،ٹریفک پولیس کے مطابق روڈ کے ایک ٹریک پر تعمیراتی کام ہو رہا تھا جسکی وجہ سے دونوں طرف کا ٹریفک ایک ٹریک پر آ گیا جس کی وجہ ٹریفک جام ہوا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید