• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعفوں کی مرحلہ وار منظوری، پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کی رائے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

اسلام آباد(ایجنسیاں) رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان کی رائے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا۔گزشتہ روزاپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا کہنا ہے پی ٹی آئی کواندازہ ہے 123نشستوں پر ضمنی انتخابات پر کتنے اخراجات ہوں گے؟ سپریم کورٹ کو اندازہ نہیں رجیم چینج آپریشن کے نتیجے میں صرف کرنسی کے ضمن میں پاکستان کواب تک پانچ ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے‘ احترام کے ساتھ، چیف جسٹس کی رائے آئین سے متصادم ہے، پانچ سال اسمبلی کی مدت ہے یہاں تک کہ اس مدت سے پہلے توڑ دی جائے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا عوام اس اسمبلی کو نمائندہ نہیں سمجھتے، الیکشن اخراجات سے زیادہ بڑی قیمت ہم سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی دے رہے ہیں جس کے ذریعے انتخابات کوروکا گیا ۔ دریں اثناء ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ اتنا اہم نہیں ،جنہوں نے فیصلہ کرنا ہے ان کو دیکھنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید