• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ نے تیاری پکڑنی ہے ہم مکمل تیار ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللّٰہ نے چیئرمین تحریک انصاف کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان آئیںست بسم اللہ ‘ابھی آپ نے تیاری پکڑنی ہے ہم مکمل تیار ہیں ۔اپنے ردعمل میں رانا ثناءاللہ کا کہناتھاکہ عمران خان جیسے شخص سے بات ممکن نہیں ‘مظاہرین پر آنسوگیس کے شیل اور ربرکی گولیاں برسانے کیلئے جدیدطریقہ اختیار کیاجائے گا‘ڈرون کے استعمال پر بھی غورہوگا۔صوبوں نے نفری بھجوانے سے انکار کیاتو ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے ریڈزون کھولنے کا اعلان کیا تاہم یہ بھی کہاکہ اگر عمران خان آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے توریڈزون دوبارہ سیل کردیں گے ۔

اہم خبریں سے مزید