• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم آج اپنی 72 ویں سالگرہ کا کیک نیویارک میں کاٹیں گے

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) وزیراعظم شہباز شریف آج(جمعہ) نیویارک میں اپنی بہترویں سالگرہ منائیں گے وہ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے، وہ صبح کے سیشن میں 14 ویں اسپیکر ہونگے۔ جنرل اسمبلی کا ہونے والا یہ اجلاس 77 واں اجلاس ہے۔ شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ کے مقامی کارکنوں سے ملاقات کی اور سالگرہ میں کیک کاٹنے کی تقریب میں شمولیت پر رضامندی کا اظہار کیا۔ کیک کاٹنے کی تقریب نیویارک کے پلازہ ہوٹل میں ہوگی جہاں شہباز شریف کے دیگر افراد بھی قیام پزیر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید