• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 25؍ پیسے مہنگا اوپن مارکیٹ میں ایک روپے سستا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ،لیکن اوپن مارکیٹ میں قیمت ایک روپے تک کم ہو گئی ،یورو کی قیمت 2.55 روپے تک گھٹ گئی ،پاؤنڈبھی 2 روپے سستا ہو گیا ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 239.75 روپے پر برقرار رہی تاہم قیمت فروخت 25پیسے کے اضافے سے 240.00 روپے سے بڑھ کر 240.25 روپے ہو گئی لیکن دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 243.00 روپے سے کم ہو کر 242.00 روپے اور قیمت فروخت 95 پیسے کی کمی سے 245.45 روپے سے کم ہو کر 244.50 روپے ہو گئی ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 2.50 روپے کی کمی سے 241.00 روپے سے کم ہو کر 238.50 روپے اور قیمت فروخت 2.55 روپے کی کمی سے 243.40 روپے سے کم ہو کر 240.85 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 2 روپے کی کمی سے 276.00 روپے سے کم ہو کر 274.00 روپے اور قیمت فروخت 2.05 روپے کی کمی سے 278.80 روپے سے کم ہو کر 276.75 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید