لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھوٹ رہی ہیں اور اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے حکومت ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرے۔ نے لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی تباہ کر دی، حکومت کسانوں کے نقصانات کا ازالہ کرے۔ بحالی کیلئے ایمرجنسی اقدامات کا آغاز ک،ملک کے شمالی علاقوں میں لوگوں کو فوری طور پر گھروں کی تعمیر کیلئے نقد رقم دی جائے۔ جن لوگوں کے مال مویشی پانی میں بہہ گئے ہیں ان کے نقصانات کو بھی پورا کیا جائے۔