• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشن کی تقسیم اور ریسکیو کرنے میں نیوی کا اہم کردار رہا، حامد میر

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’ کا خصوصی پروگرام صوبہ سندھ کے سے متاثرہ ضلع دادو سے پیش کیا گیا۔ میزبان حامد میر نے ضلع دادو کے علاقے سپریو بند اور پاکستان نیوی کی بنائی گئی خیمہ بستی کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع دادو کے علاقے سپریو بند میں چار سے پانچ کلومیٹر تک متاثرین بیٹھے ہیں، یہاں بیٹھے متاثرین کو ابھی تک امدادی سامان خاص طورپر خیمے نہیں ملے ہیں، ان لوگوں کو پاکستان نیوی کی طرف سے راشن دیا گیا ہے جبکہ انہیں ریسکیو کرنے میں بھی نیوی کا اہم کردار رہا ہے۔میزبان حامد میر نے پاکستان نیوی کی بنائی گئی خیمہ بستی کا بھی دورہ کیا ۔ کموڈور جواد نے میزبان حامد میر سے اس دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سپریو بند پانی کا دباؤ برداشت نہ کرسکا اور ٹوٹ گیا، ہمیں جیسے ہی پتا چلا تمام بوٹس لے کر یہاں آگئے، اس علاقے میں ہزاروں لوگ تھے ہم انہیں نہ بچاپاتے تو ہزاروں لوگ بہہ جاتے، ہیلی کاپٹر کی مدد سے یہاں سے بھی لوگوں کو منتقل کیا ہے، یہاں موجود لوگ اپنے مال، مویشی اور گھروں کی وجہ سے خیمہ بستیوں میں نہیں جانا چاہتے، سپریو بند پر بیٹھے لوگوں کے پاس پینے کا صاف پانی نہیں تھا یہ ی پانی پی رہے تھے، انہیں گندے پانی کو صاف کرکے پینے کے قابل بنانے کیلئے جرمنی کی بنائی گئی کٹس فراہم کررہے ہیں، ہر پانچ خاندانوں کوفی الحال ایک کٹ دے رہے ہیں، فرید آباد میں لوگ زیادہ ہیں وہاں سولر پاور آر او پلانٹ مہیا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پی ڈی ایم اے اور ضلعی حکومت کے ساتھ اچھا تعاون مل رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید