• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو لاڈلا بنانے سے بہت نقصان پہنچا، اسفند یار ولی

پشاور(اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ کسی کو لاڈلا بنانے سے بہت نقصان پہنچا ، ملک کو آئین کے مطابق چلنے دیں ، آئین میں ہر شخص اور ادارے کے اختیارات درج ،ایک نہیں دو پاکستان کا تصور ختم کرنا ہوگا ور نہ ملک میں انارکی پھیلے گی، گیلانی، دانیال ، نہال اور طلال معافی کے باوجود نااہل ، ایک نوعیت کے کیسز میں دو فیصلوں سے طاقتور اور کمزور کیلئے الگ قانون کا تا ثر دیا جارہا ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا کہ مبینہ دباؤ میں کئے فیصلوں سے نقصان ملک اور ریاست کا ہوگا، آج بھی یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ طاقتور کیلئے ایک قانون اور کمزورکیلئے دوسرا قانون ہے۔ریاستی اداروں، ججز، پولیس افسران کو دھمکیاں دی گئیں لیکن بار بار معافی مانگنے کا کہا گیا، اگر قانون یہی ہے تو پھر توہین عدالت اور اسی نوعیت کے کیسز کا فیصلہ ہر ایک کیلئے یہی ہونا چاہئے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی،دانیال عزیز، نہال ہاشمی اور طلال چوہدری کو معافی مانگنے کے باوجود نااہل کیا گیا۔ایک ہی نوعیت کے کیسز میں دو قسم کے فیصلوں سے یہی تاثر دیا جارہا ہے کہ طاقتور اور کمزور کیلئے الگ قانون ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید