• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس ایم یو فیتھ سوسائٹی کے تحت سیرت نبویﷺ کانفرنس کا انعقاد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ کونسل کی فیتھ سوسائٹی کی تحت سیرت نبویﷺ کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس کا مقصد مسلم امّہ بالخصوص نوجوان نسل اور طلباو طالبات کو عصرِ حاضر میں درپیش مسائل کے حل کیلئے سیرت نبویﷺ کےبارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا، سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذیشان احمد نے اسلامی علوم کے پہلوؤں اور نامور اسکالرز کے تحقیقی کام سے طلباء کوروشناس کروایا۔ڈاکٹر یاسین اسد نے نبی کریمﷺ کی حقیقی زندگی کے واقعات پر روشنی ڈالی۔جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے پیغمبر اسلام ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مزیدتحقیق اور مطالعے کی ضرورت پرزور دیا۔