• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام انسداد ڈینگی عملہ سے تعاون کریں، سی ای او کینٹ

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)ڈینگی کے خطرناک میںا ضافہ کے پیش نظر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں اجلاس ہوا جس کی صدارت سی ای او عمران گلزار نے کی۔ اجلا س میں دیگر افسران کے علاوہ ممبران کینٹ بورڈ نے بھی شرکت کی ۔ ڈپٹی ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر نےیفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےسی ای او عمران گلزار نے کہا کہ تما م وارڈ ز میں ہنگامی بنیادوں پرسپرے کیا جارہاہے ۔ تما م قبرستانو ں اورخالی پلاٹوں میں بھی ترجیحی بنیادوں پر سپرے کا کا م جاری ہے۔ انہوں نے کہا ہےکہ یہ صرف کینٹ بورڈ کی اکیلے ذمہ داری نہیں بلکہ محکمہ صحت پنجا ب کے تعاون کی بھی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیئے کہ وہ عملہ سے ہر ممکن تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام وارڈ ز میں متعلقہ کو نسلر کی مو جو دگی میں ٹیمیں سپر ے کریں گی اور یہ مہم آج سے شر وع کردی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید