راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد تنویر اکبر نے اپنے اعزاز میں دی گئی الواعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالا دستی اور انصاف کی جلد اور شفاف فراہمی کے لئے عدلیہ کا کردار انتہائی اہم ہے، لہٰذا جلد اور سستے انصاف کی فراہمی کے لئے عدلیہ کے تمام شعبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا تاکہ کئی دہائیوں سے زیر التوا لاکھوں مقدمات کو نمٹایا جا سکا ہے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سید محمد الیاس، فرخندہ ارشد، محمد افضل مجوکہ، مسعود اختر کیانی، خالد محمود چیمہ، سینئر سول جج صابر حسین و دیگر ججز بھی شریک تھے۔