• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاؤسنگ اسکیمیں انسداد ڈینگی پر توجہ دیں، ڈی جی آر ڈی اے

راولپنڈی ( خبر نگار خصوصی) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں انسدادڈینگی مہم کے سلسلے میں اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل محمد سیف انور جپہ نے کی۔ انہوںنے آر ڈی اے کے زیر کنٹرول ہاؤسنگ اسکیموں کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی پر توجہ دیں، آپ کی ذمہ داری ہے کہ خود صفائی کا اہتمام کریں اور انسداد ڈینگی ٹیموں کو بلائیں۔ شہریوں کو صفائی کے لئے ترجیحی اقدامات کی درخواست کریں اور کہیں کہ گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں، بالخصوص گملوں اور واٹر کولرز پر نظر رکھیں۔
اسلام آباد سے مزید