ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو اتھارٹی نے ڈی جی خان اور مظفرگڑھ سرکلوں کے بیچ2،1 اور 3کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کردی ہے، ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق دونوں آپریشن سرکلوں کے بیچ 2،1اور3کے صارفین کے بلوں کی تاریخ ادائیگی 26ستمبر کی گئی ہے۔ تینوں بیچز کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ 23ستمبر تھی جس میں صارفین کی سہولت کے لئے 3 روز کی توسیع کی گئی ہے۔