• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جلد مکمل کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب تعمیراتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کی خواہاں ہے۔ملتان ڈویژن کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے خصوصی فنڈنگ کی جارہی ہے۔تعلیمی اداروں کی عمارات کو ترجیحی بنیادوں پر اپ گریڈ اور جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔ تعلیمی بلاک کی تعمیر میں علاقائی کلچر کی خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے۔ تمام تعمیراتی پراجیکٹس کیلئے کمشنر آفس مکمل معاونت فراہم کررہا ہے۔945 ملین روپے سے زائد لاگت سے انجینئرنگ یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی ادارے کی تکمیل سے طالبعلموں کو نئی جہت ملے گی۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضامن ہے۔اجلاس میں ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق ،اسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار، رجسٹرار یونیورسٹی ڈاکٹر عاصم عمر اورمتعلقہ افسران موجود تھے۔