• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کیف (نیوزڈیسک) یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ ماسکو کو فوجی حملہ کرنے کی سزا دی جائے۔ انہوں نے روس کو سلامتی کونسل میں حاصل ویٹو پاور چھین لینے کی بھی اپیل کی ۔ صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ یوکرین پر جارحیت کی سزا ناگزیر ہوگئی ہے ۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی اداروں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کو حاصل اختیارات سلب کرلیں۔ دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں عالمی سطح پر غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کے لیے 2.9 ارب ڈالر کی نئی امداد کا اعلان کردیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ نئے فنڈ یوکرین میں روس کی جنگ کی وجہ سے خوراک، کھادوں اورتوانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں بھوک کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات سے نمٹنے کے لیے مختص کیے جارہے ہیں۔بائیڈن نے روس پرالزام عائد کیا کہ وہ خوراک کی قلت کا ذمے دار ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ امریکا بین الاقوامی ترقی کے ادارے کی جانب سے انسانی بنیادوں پر دی جانے والی امداد پر 2 ارب ڈالر خرچ کرے گا جس میں خوراک کی امداد، صحت کی دیکھ بھال اور کمزور ممالک میں پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لیے رقم بھی شامل ہے۔78 کروڑڈالر سے زیادہ رقم ترقیاتی فنڈز کے لیے مختص کی جائے گی ۔
یورپ سے سے مزید