• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات میں امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے، سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں کمیٹی ارکان کو سوات میں ٹی ٹی پی کے دوبارہ سر اٹھانے کی اطلاعات اور شہریوں اور فوجیوں پر ہونے والے حملوں کے پس منظر میں سیکیورٹی کی صورتحال پر ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کو یقین دلایا گیا کہ ریاست کی رٹ سب سے اہم ہے اور امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے۔ مختلف وارداتیں ہوئیں ہیں لیکن مجرموں کا سراغ لگا کر پکڑا گیا ہے۔کمیٹی کی جانب سے سی ٹی ڈی ملاکنڈ کے کردار کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ ارکان کا اتفاق رائے تھا کہ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو سزا دینے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید