اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کے معاملے پر معافی مانگنے سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ اگر تھوک کر چاٹنا کسی کو سیکھنا ہو تو عمران خان سے سیکھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دینے پر عدالت سے معافی مانگ لی تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان پر فردِ جرم عائد نہیں کی تھی تاہم انہیں بیان حلفی جمع کرانے کے لیے 29 ستمبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔ دوران سماعت عمران خان نے خاتون جج سے ذاتی حیثیت میں معافی مانگنے کی استدعا بھی کی اور کہا کہ اگر عدالت سمجھتی ہے کہ میں نے حدود پار کیں تو میں خاتون جج سے جا کر معافی مانگنے کو تیار ہوں۔