اسلام آباد (نمائندہ جنگ)راولپنڈی پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کو اغواء اور قتل کی دھمکیاں دینےکے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تھانہ وارث خان پولیس کو شیخ رشید احمد نے درخواست دی کہ انہیں لال حویلی میں فون پر کئی روز سے قتل اور اغواء کی دھمکیاں مل رہی ہیں، متعلقہ حساس اداروں کو بھی میسج کردیا ہے پولیس کوخود تحریر لکھ کردے رہا ہوں تاکہ بوقت ضرورت کام آسکے۔