• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند منٹ سر پر پگڑی رکھنے سے ثقافت کو زندہ نہیں کیا جاسکتا، جمعیت ن

کوئٹہ ( آن لائن)جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارچشتی نے کہاہے کہ کلچرڈے کے موقع پر صرف ایک پگڑی سرپررکھ کرفوٹوسیشن بنانے سے نہیں بلکہ اپنے آبائو اجداداور اکابرین کی عملی زندگی اپنانے سے پشتون کلچرکوزندہ کیاجاسکتاہے ،پشتون بلوچ بزرگوں کاکلچردوتین منٹ پگڑی رکھنے کانہیں تھابلکہ انہوں نے ہمیشہ اپنے چہرے پرخوبصورت داڑھی اورپگڑی رکھی،ان کی مجاہدانہ چال چلن اورکرداراچھے اوصاف ہی تھے جس سے اسلام دشمن قوتوں پر رعب ودبدبہ پیدا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اگرآج پشتون بلوچ ڈے منانے والے اپنے کلچر پرفخرکرتے ہیں تووہ ایک دومنٹ کی بجائے ہمیشہ دستارسرپررکھنے کے پابندبن کر پشتون کلچر سال بھرمنائیں جس سے اغیارپررعب ودبدبہ بھی پڑے گا اوراپنے اسلاف کی تاریخ بھی زندہ رکھی جاسکتی ہے۔انہوں نے تمام پشتون بلوچ رہنمائوں اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چل کراپنے اسلاف پشتون بلوچ اقوام کی ثقافت کوہمیشہ زندہ رکھنے کیلئے ان کے نقش قدم پر چلیں۔
کوئٹہ سے مزید