• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ڈینگی وائرس سے مزید 2ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد رواں سال شہر قائد میں ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 32ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں ڈینگی وائرس سے 257افراد، حیدرآباد میں 50، میرپور خاص میں 17، شکارپور میں 1، سکھر میں 5اور شہید بینظیرآباد میں 5افراد متاثر ہوئے ۔ مجموعی طور پر سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 335کیسز سامنے آئے جس کے بعد رواں ماہ صوبے میں کیسز کی تعداد 4963جبکہ رواں سال 7532ہوگئی ہے ۔ کراچی میں ڈینگی وائرس سے رواں سال 32 اموات ہوئی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید