• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈسٹری اور گھریلو صارفین کو گیس کی راشنگ کرنا پڑیگی، حکومت

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم و سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ آنے والی سردیوں میں انڈسٹری کو گزشتہ سال کے مساوی یا اس سے زیادہ مقدار میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ وہ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس عام سے خطاب کررہے تھے ، مصدق ملک کو ʼپی ٹی ای اےʼ کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے 50 لاکھ روپے امداد کا چیک بھی پیش کیا گیا۔ اجلاس عام میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے کامرس اینڈ انڈسٹریز رانا احسن افضل خان، سابق وزیر مملکت طلال چوہدری، ʼپی ٹی ای اےʼ کے پیٹرن چیف خرم مختار، چیئرمین سہیل پاشا، نومنتخب وائس چیئرمین محمد ادریس اور سیکرٹری جنرل عزیز اللہ گوہیر و دیگر عہدیدار اور اراکین بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا،پائپ لائن سے سستی گیس کے حصول پر کام کیا جا رہا ہے ، موسم سرما میں انڈسٹری کو انرجی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،پچھلی حکومت نے دو ڈالر میں ملنے والی ایل این جی نہیں لی اور آج اس کا سپاٹ ریٹ ڈیڑھ سو ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے ، اس کے باوجود حکومت نے اتنی گیس کا انتظام کر لیا ہے جتنی گزشتہ سال دستیاب تھی۔ ایکسپورٹ میں کمی سے بچنے کے لیے انڈسٹری اور گھریلو صارفین کو گیس کی راشنگ کرنی پڑے گی ۔

اہم خبریں سے مزید